the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کرینہ کپور خان نے ہمیشہ بالی وڈ میں ایک نئی مثال قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ چاہے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کرنے کا معاملہ ہو یا پھر پریگنینسی کے دوران بے ججھک کیمرے کا سامنا کرنا ہو۔ کرینہ نے اپنے حمل کے آخری دنوں تک کام کرکے شو بز میں ایک اصلی ورکنگ وومن بن کر دکھایا اور اب اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی پیدائش کے محض 45 دن بعد ہی لیکمے فیشن ویک میں ریمپ پر چل کر سب کو حیران کر دیا۔ کرینہ نے بالی وڈ میں ہیروئنز کے اس امیج کو توڑنے کی کامیاب کوشش کی ہے جس میں شادی یا بچے کی پیدائش کے بعد ہیروئن گلیمرس نہیں رہتیں اور اسے ماں یا بھابی کے کردار آفر ہونے لگتے ہیں۔ کرینہ کا کہنا ہے اس کام میں ان کے شوہر سیف کا بڑا ہاتھ ہے۔

 اب جبکہ وہ کام پر جاتی ہیں تو سیف ان کے بیٹے کے ساتھ ہوتے ہیں اور جب سیف کام پر ہوتے ہیں تو کرینہ تیمور کا خیال رکھتی ہیں۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ ہر ورکنگ وومن کا شوہر سیف کی طرح ہونا چاہیے۔ کرینہ بہت بھولی ہیں اتنا بھی نہیں جانتیں کہ ہر شوہر کرینہ جیسی بیوی تو چاہے گا لیکن ان کی بیویوں کو سیف ملے اس بات کی کیا گارنٹی ہے۔ اس ہفتے اکشے کمار کی فلم 'جولی ایل ایل بی ٹو' ریلیز ہوئی ہے جو



دراصل ارشد وارثی کی کامیاب فلم جولی ایل ایل بی کا سیکوئل ہے۔ ظاہر ہے پہلی فلم کی طرح اس کا سیکوئل بھی لوگوں کو پسند آ رہا ہے یہ بات اور ہے کہ اس بار فلمساز نے ارشد کی جگہ اکشے جیسے ایک بڑے سٹار کے ساتھ فلم کو مزید کامیاب بنانے کا فارمولا اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

 ارشد نے خود اپنے دم پر پچھلی فلم کو کامیاب کرایا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ ارشد وارثی کو انڈسٹری میں اب تک وہ مقام نہیں مل سکا جس کے وہ حقدار ہیں۔ فلم شروع ہونے کے بعد سے ہی اکشے کمار بار بار ارشد کے کردار کی تعریف کرتے رہے اور انھیں فلم کی سکریننگ میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا ارشد کا دل بڑا تھا وہ بھی وہاں پہنچ گئے۔

میڈیا کے پوچھے جانے پر بیچارے ارشد کو بھی کہنا پڑا کہ ان کا رول اکشے نے کیا انھیں اس کا بالکل برا نہیں لگا اور یہ کہ اکشے نے ان سے بہتر اداکاری کی ہے۔ اب اکشے کہاں پیچھے رہنے والے تھے فوراً ٹوئٹ کر ڈالا کہ ایک نیشنل ایوراڈ یافتہ کی جانب سے ان کی تعریف بہت معنی رکھتی ہے۔ جوش میں اکشے شاید اپنا ہوم ورک کرنا بھول گئے ارشد کو دوسرے ایوارڈز تو ملے ہیں لیکن نیشنل ایوارڈ آج تک نہیں مِلا۔ اگر ملا ہوتا تو سیکوئل کے ہیرو ارشد ہی ہوتے اکشے نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.